مواد پر جائیں

ہمارا مشن لوگوں کی اِس بات میں مدد کرنا ہے کہ وہ بائبل کا ایک ایسی یکجا اور مربوط کہانی کے طور پر تجربہ کریں جو اُنکی رہنمائی یسوع تک کرتی ہے۔

ویڈیوز

بائبل کے اہم موضوعات اور مختلف کتابوں کی وضاحت کرنے والی ہماری اینیمیٹڈ ویڈیوزملاحظہ فرمائیں۔ ان ویڈیوز کو دیکھیں، ڈاؤن لوڈ کریں، یا ان سے متعلق مفید وسائل محفوظ کریں۔

مطالعہ کے منصوبے

YouVersion کی بائبل ایپ میں دستیاب بائبل پروجیکٹ کے بائبلی مطالعے کے منصوبے دریافت کریں۔

بائبل پروجیکٹ کے بارے میں

BibleProject کی ٹیم کی تصاویر کا مجموعہ: عملے کا اجتماع، خاکہ بناتا ہوا ایک فنکار، ویڈیو پروڈکشن کا سیٹ، اور بانیان Tim Mackie اور Jon Collins۔

بائبل پروجیکٹ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، جس کی مالی معاونت دنیا بھر کے لوگوں کے رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے۔ ہم ایسے وسائل تیار کرتے ہیں جو لوگوں کو بائبل کو ایک متحد اور مربوط کہانی کے طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں، جس کا مرکز اور نقطۂ عروج یسوع مسیح ہے۔ ہمارا مقصد بائبل کی گہری اور پیچیدہ تعلیمات کو آسان، واضح اور ہر اُس شخص کے لیے قابلِ فہم بنانا ہے جو بائبل کو مزید گہرائی سے جاننا چاہتا ہے۔ ہم اپنے تمام وسائل عالمی کلیسیا کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمارے محققین اور اساتذہ مختلف مسیحی روایات سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ اس مشترکہ مقصد میں متحد ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بائبل کی اس متحد اور مربوط کہانی کو دریافت کریں اور اس کا تجربہ کریں جو یسوع مسیح کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

ہماری کہانی 2014 میں اُس وقت شروع ہوئی جب دیرینہ دوست ڈاکٹر ٹِم میکی اور جان کولنزنے بائبلی علوم اور بصری کہانی سنانے کے فن کو یکجا کرکے انگریزی زبان میں مفت ویڈیوز تیار کرنا شروع کیں، تاکہ لوگوں کو بائبل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے۔ اُس وقت سے لے کر آج تک، بائبل پروجیکٹ ایک ایسے ادارے کی صورت اختیار کر چکا ہے جس میں 140 سے زائد افراد خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ دنیا بھر میں مقامی زبان بولنے والوں اور مختلف ٹیموں کے تعاون سے اب تک 50 سے زیادہ زبانوں اور بولیوں میں ہزاروں ویڈیوز جاری کی جا چکی ہیں۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کلامِ مقدس کو کس نقطۂ نظر سے سمجھتے اور پیش کرتے ہیں، تو آپ یہاں کلامِ مقدس کا مطالعہ کرنے کے ہمارے طریقے کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

ہمارے تیار کردہ تمام وسائل مفت دستیاب ہیں، اور یہ آپ جیسے فیاض معاونین کی سخاوت اور مالی تعاون کی بدولت ممکن ہے۔

بائبل پروجیکٹ میں شامل ہوں

ہمارے تیار کردہ تمام وسائل مفت دستیاب ہیں، اور یہ آپ جیسے فیاض معاونین کی سخاوت اور مالی تعاون کی بدولت ممکن ہے۔